اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی جوان، فلسطین کے مقبوضہ علاقے النقب ميں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہید ہوگیا جبکہ دو فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔ صہیونی فوجیوں نے اسی طرح آج صبح یعبد کے علاقے پر بھی حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ صہیونی آباد کاروں نے بھی آج نابلس سڑک پر فلسطینوں کی گاڑیوں پر حملے کئے ہيں۔ دوسری جانب اسرائیل کی وزارت جنگ نے ایک بیان میں سرکاری طور پر اعلان کیا ہےکہ غزہ پر اسرائیل کے پچاس روزہ حملوں کے دوران 67 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں ۔ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ موشہ یعلون نے اس بیان میں غزہ کے خلاف 2014 کی فوجی کاروائیوں کو باضابطہ جنگ قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ آٹھ جولائی سے 26 اگست 2014 تک ہونے والی پچاس روزہ جنگ میں دوہزار ایک سو ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
.......
/169